ابنا: اطلاعات کے مطابق اخضر ابراہیمی نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف سے ملاقات کے بعد شام میں مسلح گروہوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فوری طور پر، امن فوج شام بھیجنے کا منصوبہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بحران شام کے پرامن حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی صبح سے شام میں جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا لیکن مسلح گروہوں نے شروع سے ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔...../169
29 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360730
شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے اخضر ابراہیمی نے مسلح گروہوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔